کراچی میں ایک بار پھر موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار
موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ :
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ شہر قائد میں موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جب کہ موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننے کے قانون پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور ہیلمٹ کا اطلاق موٹر سائیکل پر سوار بچوں اور خواتین پر بھی عائد کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے پرائیویٹ گاڑیوں پر لگے ہوٹرز اور پولیس لائٹس لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی پر بھی زور دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ تمام قوانین سے پہلے عوام کو آگاہی اور ہدایت دی جائیں اور اس کے بعد اس پر سخت کارروائی کی جائے۔ انھوں نے احکامات جاری کئے کہ سندھ کے تمام پولیس ٹریننگ سنٹرز کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور پہلے مرحلے میں شہداد پور، سعید آباد اور رزاق آباد کے سینٹرز کو اپ گریڈ کیا جائے۔ مراد علی شاہ نے صوبے کی پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔