حیدرآباد کے بعد کراچی میں بھی بانی ایم کیو ایم کی سالگرہ کے حوالے سے وال چاکنگ
نامعلوم افراد کی جانب سے ایم کیو ایم بانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔
گلبہار کے علاقے میں ایم کیو ایم کے بانی کی حمایت میں نامعلوم افراد نے نعرے درج کردیے جس میں انہیں سالگرہ پر مبارکباد دی گئی ہے۔
کراچی میں نامعلوم افراد ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں، گزشتہ روز حیدرآباد کی مصروف ترین شاہراؤں پر نامعلوم افراد کی جانب سے وال چاکنگ کی گئی تھی جس میں بانی ایم کیو ایم کو سالگرہ کی مبارکباد سمیت ان سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حیدر آباد میں راتوں رات الطاف حسین کی سالگرہ کے حوالے سے وال چاکنگ
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے ایم کیو ایم کے بانی کے حمایت میں دیواروں پر نعرے درج کردیے گئے ہیں جس میں بانی ایم کیوایم کو سالگرہ پر مبارکباد دی گئی ہے، وال چاکنگ علاقے میں واقع مختلف سرکاری اسکولز، دکانوں اور مکانات پر کی گئی ہے تاہم پولیس ابھی تک وال چاکنگ کرنے والے نامعلوم افراد کا سراغ نہیں لگا سکی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں ''جو ملک کا غدارہے وہ موت کا حق دارہے'' کے بینرز آویزاں
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کی پارکنگ میں "جو قائد تحریک کا غدار ہے وہ موت کاحقدار ہے'' کے بینرز لگائے تھے جس کے کچھ ہی دنوں بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں ''جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے'' کے بینرز آویزاں کردیے گئے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں الطاف حسین کی حمایت اورفاروق ستار کے خلاف بینرز آویزاں