اداکارہ ودیا بالن ’’ڈینگی وائرس‘‘ کا شکار

ودیا بالن کے ٹیسٹ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے

اداکارہ آج کل اپنی 2 فلموں “کہانی ٹو” اور“بیگم جان” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں: فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
1995 میں بھارتی معروف ڈرامہ "ہم پانچ" سے اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ودیا بالن ڈینگی کا شکارہوگئیں ہیں جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں طویل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث جلد ہی بالی ووڈ میں اپنا مقام بنالیا اور انہوں نے کئی کامیاب فلمیں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ''لگے رہو منا بھائی، بھول بھلیا، ڈرٹی پکچر، پرینیتا اورشادی کے سائڈ ایفیکٹس" شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ودیا بالن پاکستانی ڈراموں کے علاوہ فلموں کی بھی دلدادہ نکلیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ حال ہی میں امریکا سے اپنی فلم "کہانی ٹو" کی شوٹنگ کے بعد واپس آئیں جس کے بعد وہ بیمارہوگئیں جس کے بعد ان کے کچھ ٹیسٹ ہوئے جس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر ڈاکٹروں نے اداکارہ کو10 دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔


https://www.dailymotion.com/video/x4tkr4s

 

اس خبر کو بھی پڑھیں: اچھے اور منفرد کردار کے لیے بہت لالچی ہوں

واضح رہے کہ اداکارہ آج کل اپنی 2 فلموں میں مصروف ہیں، ان کی فلم "کہانی ٹو" رواں سال 25 نومبر جب کہ فلم "بیگم جان" اگلے سال مارچ میں ریلیز ہوگی۔
Load Next Story