دلیپ کمار اب کے برس سالگرہ نہیں منائیں گے سائرہ بانو

دلیپ کمار نے فیصلہ کیا ہے کہ 90برس ہونے پر اب کی بار سالگرہ نہیں منائی جائے گی ۔

آنیوالے برسوں میں حالات کیسے ہوجاتے ہیں ۔اس کا کسی کو بھی ادراک نہیں،سائرہ بانو۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ اس بار دلیپ کمار سالگرہ نہیں منائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتنہ برس ان کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی تھی مگر اس برس راجیش کھنہ ،یش چوپڑا ،اور بالا جی ہم سے بچھڑ گئے ان کے غم میں دلیپ نے فیصلہ کیا ہے کہ 90برس ہونے پر اب کی بار سالگرہ نہیں منائی جائے گی ۔




انھوں نے کہا کہ ان ساتھیوں کے ساتھ دلیپ کمار کے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں اور وہ انھیں یاد کرکے رنجیدہ ہوجاتے ہیں ۔سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ آنیوالے برسوں میں حالات کیسے ہوجاتے ہیں ۔اس کا کسی کو بھی ادراک نہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 90برس میں بھی دلیپ کی یادداشت ویسی ہی ہے اور وہ اپنے کام بھی خود کرتے ہیں ۔
Load Next Story