قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ لاہور لائنز نے بہاولپور کے ارمانوں کا گلہ گھونٹ دیا
اولین شرکت میں ٹائٹل فتح کا خواب دیکھنے والی ٹیم سیمی فائنل میں51 رنز سے شکست کھا بیٹھی ، احمد شہزاد کی سنچری
قومی ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز نے بہاولپور اسٹیگز کے ارمانوں کا گلہ گھونٹ دیا۔
اولین شرکت میں ٹائٹل فتح کا خواب دیکھنے والی ٹیم سیمی فائنل میں51 رنز سے شکست کھا بیٹھی،احمد شہزاد نے ایونٹ کی پہلی سنچری جڑدی،فیصل آباد وولفز نے ملتان ٹائیگرز کو 5 وکٹ سے زیر کیا،آصف علی نے ناقابل شکست 60 رنز بنائے، مختصر طرز کے فارمیٹ میں پاکستان کے موجودہ کپتان محمد حفیظ اور ون ڈے و ٹیسٹ قائد مصباح الحق کی ٹیموں کا ٹرافی کیلیے ٹکرائو شائقین کیلیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پہلے سیمی فائنل میں لاہور لائنز نے بہاولپور اسٹیگز کو دی، فاتح ٹیم نے 5 وکٹ پر 211 رنز بنا دیے،احمد شہزاد نے حریف ٹیم کے بولرز کی ناتجربہ کاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف 57 گیندوں پر 20 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے107 کی اننگز کھیلی،کپتان محمد حفیظ نے 65 رنز اسکور کرنے کیلیے صرف 36 بالز صرف کیں،اس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، عمر اکمل28 پر ناقابل شکست رہے،عبدالرزاق صفر پر آئوٹ ہوئے، کامران حسین نے 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی اننگز میں بہاولپور اسٹیگز نے صرف 3 رنز پر 2 وکٹیں گنوا کر ہدف کا تعاقب مشکل بنا لیا، عمران اللہ اسلم نے 32 گیندوں پر 43 رنز اسکورکیے مگر اس دوران اور بعد ازاں وکٹیں تسلسل کے ساتھ گرتی رہیں، معین الدین نے 16 گیندوں پر 33 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی،پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 160 پر آئوٹ ہوگئی، وہاب ریاض نے 23 اور عدنان رسول نے 27 رنز دے کر 3،3 وکٹیں حاصل کیں، عبدالرزاق 24 رنز کے عوض دو پلیئرز کو آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے، وکٹ سے محروم محمد حفیظ نے 3 اوورز میں 22 رنز دیے۔
دوسرے معرکے میں فیصل آباد وولفز نے ملتان ٹائیگرز کو 5 وکٹ سے مات دی، ناکام ٹیم نے 7 وکٹ پر 120 رنز بنائے، نوید یاسین 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر اور شعیب مقصود 25 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے، اسد علی نے17 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، فاتح ٹیم نے ہدف19اوورز میں5 وکٹ پر حاصل کرلیا، کپتان مصباح الحق (5) سمیت ابتدائی 4 وکٹیں 46 رنز پر گر گئیں،اس کے باوجود آصف علی کسی بولر کو خاطر میں نہ لائے اور 50 گیندوں پر ناقابل شکست 60 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا دی،انھوں نے 7 چوکے اور 2چھکے لگائے، جہانداد خان 18 پر ناٹ آئوٹ رہے۔