کراچی میں ایم کیو ایم کے 2 دفاترسے زیرزمین چھپا گیا اسلحہ برآمد
اسلحے میں ایل ایم جی، 7 ایم ایم رائفل، ایس ایم جیز اور مختلف اقسام کی بندوقوں کی ہزاروں گولیاں شامل ہیں، ترجمان رینجرز
لاہور:
رینجرز نے گولیماراورنیو کراچی میں ایم کیو ایم کے 2 دفاترمیں زیرزمین چھپا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق رینجرزکی جانب سے کراچی کے علاقے گولیماراورنیوکراچی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں زیرزمین چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ اسلحہ ایم کیو ایم کے یونٹ 167 اورسیکٹر آفس نیوکراچی میں زیرزمین چھپایا گیا تھا جو کہ شہرمیں بدامنی اورٹارگٹ کلنگ کیلیے استعمال کیا جانا تھا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد کیے جانے والے اسلحے میں ایک ایل ایم جی، بارہ 7 ایم ایم رائفل، 2 ایس ایم جیز،4 میگزینز، 2500 ایس ایم جی گولیاں، 7 ایم ایم کے 15 راؤنڈ بھی شامل ہے۔