کترینہ کیف پر ’’سمیتا پٹیل‘‘ ایوارڈ کی نامزدگی کے بعد شدید تنقید

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ کو ایوارڈ کے قابل نہ سمجھے جانے کے باعث شدید تنقید کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ کو ایوارڈ کے قابل نہ سمجھے جانے کے باعث شدید تنقید کی جارہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے لیے سمیتا پٹیل ایوارڈدینے کا اعلان کیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو فلموں میں بہترین اداکاری پر ''سمیتا پٹیل'' میموریل ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی باقاعدہ تقریب 19 ستمبر کوممبئی میں منعقد کی جائے گی لیکن دوسری جانب سوشل میڈیا پر اداکارہ کے لیے ایوارڈ کے اعلان پرطنزاور سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سمیتا پٹیل ٹرینڈ بھی بن گیا ہے جس میں اداکارہ پر طنزاور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔



ٹوئٹر پر خاتون سمیرہ گوندی کا کہنا تھا کہ کترینہ کو بہترین اداکاری پر''سمیتا پٹیل'' ایوارڈ مل رہا ہے تو کوئی مجھے گولی مار ڈالے جب کہ ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کترینہ کیف کو سمیتا پٹیل ایوارڈ دیا جارہا ہے اور سب بھارت میں عدم برداشت کا الزام لگاتے ہیں۔




بوبی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کترینہ کو سمیتاپٹیل ایوارڈ دینا ویسا ہی ہے جیسے ساجد خان کو آسکرایوارڈ دینا جب کہ ایک اور ٹوئٹ میں صارف نے کہا کہ یہ خبر سننے کے بعد سمیتا پٹیل قبر سے اٹھ جائیں گی اور اس پر حملہ کردیں گی جو یہ ایوارڈ کترینہ کو دے کران کا نام خراب کررہا ہے۔





واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف کی فلم''بار بار دیکھو''باکس آفس پر بزنس کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کے بعد ان کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔
Load Next Story