وزیراعلیٰ اور آئی جی راؤ انوار کے خلاف نیک نیتی سے کارروائی کریں خواجہ اظہار
راؤ انوار نے مجھے گرفتار کرکے کہا کہ تم لوگوں نے جائیدادیں بنائیں اور ارب پتی بن گئے، رہنما ایم کیوایم
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ راؤ انوار کے خلاف نیک نیتی سے کارروائی کریں۔
ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن متحدہ کے بانی الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف قائم مقدمات کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت 15 اکتوبر کے لیے ملتوی کردی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: خواجہ اظہارکی گرفتاری میں پولیس افسرقصوروارہے تو کارروائی کریں؛ وزیراعظم
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ راؤ انوار نے مجھے گرفتار کرکے کہا کہ تم لوگوں نے جائیدادیں بنائیں اور ارب پتی بن گئے لیکن آخر تک یہ نہیں بتایا کہ مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وائر لیس پر میری گرفتاری اور جرم سے متعلق مسلسل آگاہ کیا جاتا رہا، مجھے ٹارگٹ کلرز کا سربراہ اور معلوم نہیں کون کون سے جرائم میں ملوث بتایا جاتا رہا۔
خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ راؤ انوار کے خلاف نیک نیتی سے کارروائی کریں جب کہ میرے پاس اسمبلی کا پلیٹ فارم ہے جہاں آواز اٹھاؤں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میںاپوزیشنلیڈر اور ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کو پولیس نے حراست میں لیا جس کا وزیراعظم نےنوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سے رابطہ کیا تھا جب کہ وزیراعلیٰ کی مداخلت پر خواجہ اظہار کو رہا کیا گیا اور ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کردیا گیا۔