ادیب ودانشور ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں محمد حسین سید

اردو ہماری قومی زبان ہے اس حوالے سے جو بھی اقدامات کیے جائیں گے ان میں بھرپور تعاون کیا جائے گا, محمد حسین سید.

فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ ادیب ودانشور ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں یہ اپنے نظریات ، تجربات ، مشاہدات اور علم و حکمت سے قوموں کی اخلاقی اور ادبی تربیت کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔


پانچویں عالمی اردوکانفرنس سے کراچی اور پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا، یہ بات انھوں نے عالمی اردو کانفرنس کے مندوبین کے اعزاز میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر انتظار حسین، ڈاکٹر شمیم حنفی، امجد اسلام امجد، حمایت علی شاعر، کشور ناہید، احمد شاہ، اعجاز فاروقی ودیگرسمیت بھارت، برطانیہ اور دیگرممالک سے آئے ہوئے ادیب، دانشور اور شعرا بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے اس حوالے سے جو بھی اقدامات کیے جائیں گے ان میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
Load Next Story