جلد ہی اردو زبان دنیا کی تیسری بڑی زبان بن جائیگی یونس ہمدم

ارود زبان دنیا کی تیسری بڑی زبان بن جائے گی، ہمیں اپنی ثقافتی ورثے کو ہر حال میں محفوظ رکھنا ہے, یونس ہمدم .

ارود زبان دنیا کی تیسری بڑی زبان بن جائے گی، ہمیں اپنی ثقافتی ورثے کو ہر حال میں محفوظ رکھنا ہے, یونس ہمدم . فوٹو: وکی پیڈیا

امریکا میں مقیم پاکستان کے معروف شاعر ،نغمہ نگار یونس ہمدم نے کہا ہے کہ نیو یارک شہر اردو کا ادبی مرکز ہے جہاں مختلف اردو اخبارت بھی شائع ہوتے ہیں جبکہ بعض تعلیمی اداروں میں اردو شعبہ جات بھی قائم کیے گئے ہیں۔


امید ہے کہ جلد ارود زبان دنیا کی تیسری بڑی زبان بن جائے گی، ہمیں اپنی ثقافتی ورثے کو ہر حال میں محفوظ رکھنا ہے دنیا بھر میں ہمارا کلچر ہماری شناخت ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ دنوں حسن امام صدیقی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں اپنے اعزاز میں ہونے والے ظہرانے سے خطاب میںکہی۔

اس موقع پر پرویز مظہر، لندن سے آئے ہوئے معروف براڈ کاسٹر اور نعت خواں سید اقبال، ذیشان صدیقی، وسیع قریشی، ستار جاوید، پروفیسر کفیل احمد، اسد نذیر، گلوکار ظفر رامے، اطہر اقبال نے بھی شرکت کی، یونس ہمدم نے کہا کہ امریکا میں ظفر زیدی میموریل اینڈ کلچر سوسائٹی ہر سال باقاعدگی سے مشاعرے کراتی ہے، حمیرا رحمن، مامون ایمن اس سوسائٹی کے سربراہ ہیں۔
Load Next Story