پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

موٹر پر سوار حملہ آوروں نے چارسدہ روڈ پر بے نظیر وومن یونیورسٹی کے قریب کار پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول کے خول برآمد کر کے تحقیقات شروع کردیں۔ فوٹو: فائل

چارسدہ روڈ پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ خزانہ کے علاقے لنڈے سڑک پر بے نظیر وومن یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: پشاور میں فائرنگ سے حساس ادارے کے انسپکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں نائن ایم ایم اور 30 بور پستول استعمال کی گئی اور جائے وقوعہ سے تقریباً 20 خول ملے ہیں جنہیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Load Next Story