پیپلزپارٹی 2018 کے الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی مولا بخش چانڈیو
آصف زرداری کسی کے کہنے پر بیرون ملک نہیں گئے اور نا ہی وہ کسی کی فرمائش پر واپس آئیں گے، مشیر اطلاعات سندھ
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی جب کہ پارٹی کراچی میں بھی مضبوط اور مستحکم نظر آئے گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ماضی میں کراچی پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے، 2018 میں پیپلز پارٹی کراچی میں مضبوط اور مستحکم نظر آئے گی اور انتخابات میں ایک مرتبہ پھر کلین سوئپ کرے گی۔ ہم نے کراچی کے لوگوں کے ساتھ بے وفائی نہیں کی جب کہ ہم سندھ کے کسی شہر سے دستبردار نہیں ہوئے، کچھ لوگوں نے پیپلز پارٹی کے لئے مسائل پیدا کئے، ہم جمہوریت اور پاکستان کے دوست ہیں کسی کے دشمن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی سالمیت عزیز ہے، ہم نے جمہوریت کی خاطر تنقید کو برداشت کیا،ضیاء الحق کے دور سے پیپلز پارٹی کو مشکل دور میں ڈالا گیا، پیپلز پارٹی نے عذاب کا سمندر پار کر کے یہ مقام حاصل کیا ہے، آنے والے وقت میں پتہ چل جائے گا کہ پیپلز پارٹی کتنی مضبوط ہے۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کسی کے کہنے پر بیرون ملک نہیں گئے اور نا ہی وہ کسی کی فرمائش پر واپس آئیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک مسافر سیاستدان ہیں جو ان کے خلاف بولتے رہتے ہیں، درحقیقت وہ ادھار کے سیاستدان ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سعید غنی نےکہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو فوقیت نہیں دیتی ، ہم کراچی کے مسائل سے واقف ہیں، وزیراعلی سندھ کراچی کے لیے 10 ارب روپے سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا اعلان کرچکے ہیں، کراچی میں صفائی کے معاملے میں مزید بہتری کی گنجائش ہے ، بلاول زرداری نے وزیراعلی کو کراچی میں صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کی فراہمی کی ہدایت کی ہے جب کہ 2018 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔