نواز بینظیر کی واپسی کیلیے امریکا اور سعودیہ نے دبائو ڈالا پرویز مشرف
9/11حملے کے بعد عالمی حالات بالکل بدل چکے تھے جس کے بعد پاکستان کا امریکی جنگ کو سپورٹ کرنا ضروری تھا، سابق صدر
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے انکشاف کیاہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو اور موجودہ وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان واپس آنے کی اجازت دینے کیلیے امریکااور سعودی عرب نے دبائو ڈالا تھا، 2001 میں افغانستان میں امریکی اتحاد کو سپورٹ کرنے کے علاوہ پاکستان کے پاس اورکوئی راستہ نہیں تھا۔
ایک انٹرویو میں سابق صدرپرویز مشرف نے کہا کہ 9/11حملے کے بعد عالمی حالات بالکل بدل چکے تھے جس کے بعد پاکستان کا امریکی جنگ کو سپورٹ کرنا ضروری تھا،اگر افغانستان میں حملے کیلیے پاکستان امریکاکواپنے ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت نہ دیتا تو بھارت یہ کام کرنے کیلیے بالکل تیار بیٹھا تھا اوراس نے حامی بھی بھر لی تھی۔
میں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کافی جدوجہدکی اور اس حوالے سے بھارتی وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپائی اورمن موہن سنگھ کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں اوریہ مسئلہ ان کے سامنے اٹھایا،یہ مسئلہ حل ہونے کے بالکل قریب تھا۔انھوں نے انٹرویو کے دوران لال مسجد آپریشن اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری کی معزولی کی بھی وضاحت کی۔