نیویارک دھماکوں میں ملوث مشتبہ شخص زخمی حالت میں گرفتار
28 سالہ احمد خان رحمی افغان نژاد امریکی ہے جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، پولیس
امریکا کے شہر نیویارک میں ہونے والے حالیہ دھماکوں میں ملوث مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک میں ہونے والے بم دھماکوں میں مطلوب مشتبہ شخص احمد خان رحمی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ 28 سالہ احمد خان رحمی افغان نژاد امریکی شہری ہے جس سے دھماکوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاہم پولیس کی جانب سے مشتبہ شخص کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
نیویارک پولیس کی جانب سے احمد خان رحمی کی چند تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں اور ایک تصویر سی سی ٹی وی کیمرہ سے لی گئی ہے جس میں اسے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ 17 ستمبر کو نیویارک اور نیوجرسی میں یکے بعدیگرے دھماکوں کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔