لاہور میں قومی کرکٹر محمد عامر کی رسم حنا کی تقریب

محمد عامر نے رسم حنا کی تقریب میں سبز کرتا اور سفید شلوار زیب تن کیا۔

محمد عامر نے رسم حنا کی تقریب میں سبز کرتا اور سفید شلوار زیب تن کیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس/ ثاقب راجہ

قومی کرکٹر محمد عامر زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کےلیے کل دُلہا بنیں گے لیکن اس سے پہلے ان کی رسم حنا کی تقریب ہوئی۔

لاہور کے فارم ہاؤس میں قومی کرکٹر محمد عامر کی رسم حنا کی تقریب ہوئی جس میں ان کے عزیزو اقارب کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی جب کہ تقریب میں بعض شوبز کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔ محمد عامر کی رسم حنا میں اکمل برادران بھی موجود تھے۔


محمد عامر نے رسم حنا کی تقریب میں سبز کرتا اور سفید شلوار زیب تن کیا اور اسٹیج پر انٹری کے وقت ان کے عزیزو اقارب نے خوب بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا اور دُلہا کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر قومی کرکٹر اور ان کی اہلیہ کو مہندی لگائی گئی اور رسومات کی ادائیگی کی گئی۔

Load Next Story