بلاول 27دسمبر کو عوامی رابطہ مہم کا اعلان کرینگے
27دسمبرکے جلسے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی قیادت میں5رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے
27 دسمبر کوپیپلز پارٹی کی شہیدچیئرپرسن بینظیربھٹوکی برسی پرپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری لاڑکانہ میں جلسہ عام میںآئندہ انتخابات کیلیے عوامی رابطہ مہم کااعلان کریں گے اور حکومت کی5سالہ کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے پیش کریں گے۔
ذرائع نے بتایاہے کہ27دسمبرکے جلسے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی قیادت میں5رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں تاج حیدر،پیرمظہر،سراج درانی اورایازسومروشامل ہیں،5سالہ کارکردگی رپورٹ کی تیاری کاٹاسک قمرزمان کائرہ کودیاگیاہے،27دسمبرجلسے سے قبل پی پی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس ہوگاجس میں عوامی رابطہ مہم کی حکمت عملی اورکارکردگی رپورٹ کی منظوری دی جائے گی،جلسے سے بلاول بھٹوزرداری خطاب کرینگے۔