کپل شرما کومودی پر تنقید مہنگی پڑگئی ایک ہفتے میں دوسرا مقدمہ درج  

کامیڈین پر گھر کے قریب درخت کاٹنے پرماحولیاتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا

کامیڈین پر گھر کے قریب درخت کاٹنے پرماحولیاتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، فوٹو: فائل

KARACHI:
معروف کامیڈین کپل شرما بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرکے مشکل میں پھنس گئے ہیں جس کے بعدان کے خلاف دوسرا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

کامیڈین کپل شرما نے گزشتہ دنوں ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دفتر کے لیے رشوت طلب کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد کپل شرما کو ریاستی حکومت کی جوابی کارروائی کا سامنا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کپل شرما مودی پر چڑھ دوڑے


گزشتہ دنوں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے معروف کامیڈین کپل شرما پر فلیٹ میں غیرقانونی تعمیرات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن اب ان پر ماحولیاتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد ایک ہفتے میں ان پر دوسرا مقدمہ بنایا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کپل شرما اور عرفان خان کے سر پر 3 سال قید سزا کی تلوار لٹکنے گی

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نے گھر میں غیر قانونی تعمیرات کے لیے درخت کاٹنے پر کامیڈین کپل شرما کے خلاف ماحولیاتی آلودگی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے بعد اداکار کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں جس پر کپل شرما بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے اپنے دوست اداکار ویویک اوبرائے کے والداور سیاسی رہنما سریش اوبرائے سے مدد کرنے کی اپیل کی۔
Load Next Story