پٹھان کوٹ کی طرح اڑی حملے میں بھی بھارتی فورسزکی غفلت کا انکشاف
اڑی حملے میں حملہ آورفوجی یونیفارم میں بیس کیمپ کے باہرلگے حفاظتی جنگلے توڑکراندرداخل ہوئے، بھارتی میڈیا
بھارتی میڈیا نے اڑی حملے میں بھی پٹھان کوٹ حملے کی طرح سیکیورٹی فورسز کی غفلت کا انکشاف کیا ہے۔
اڑی حملے کی تحقیقات کا اونٹ ہرروزایک نئی کروٹ بیٹھ رہا ہے، حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی بغیرتحقیقات اورثبوت کے مودی سرکارنے پاکستان پرالزامات لگانا شروع کردئیے تھے اوراب بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ حملے کی طرح اڑی حملے میں بھی سیکیورٹی کی غفلت کا انکشاف کیا ہے جس کے بعد بھارتی وزیر دفاع منوہرپاریکرنے بھی سیکورٹی اقدامات پرسوالات اٹھاتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر حملہ، 17 اہلکار ہلاک
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑی حملے میں ملوث چاروں افراد نے بھارتی فوج کی وردی پہن رکھی تھی، حملہ آوربیس کیمپ کے باہرلگے حفاظتی جنگلے توڑکراندرداخل ہوئے اوربیس کیمپ کے کچن کے ساتھ والی پناہ گاہ پرگرنیڈ پھینک کرفائرنگ شروع کردی، جس سے وہاں پڑے بیرل بموں میں آگ لگنے سے ٹینٹ میں بھی آگ لگ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 12 منٹوں میں ہی 17 فوجی اور3 حملہ آورمارے گئے تھے، جس کے بعد چوتھے اورآخری حملہ آورنے بیس کیمپ میں موجود فوجیوں کوخوب تگنی کا ناچ نچائے رکھا اورآخرکارکئی گھنٹوں کی فائرنگ کے بعد اسے بھی ماردیا گیا جب کہ تحقیقات کے مطابق چاروں حملہ آورکی داڑھیاں بھی نہیں تھیں اوروہ کہیں سے بھی خودکش بمبار نہیں لگ رہے تھے۔