پاکستان بھارتی دھمکیوں سےمرعوب نہیں ہوگا چوہدری نثارعلی
پاکستان کشمیریوں کی سیاسی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، وفاقی وزیر داخلہ
NEW DEHLI:
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدرسے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ظلم وستم کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرکے اقوام متحدہ کی پالیسیوں سےانحراف کررہا ہے، کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کوریاستی جبرسے دبایا نہیں جاسکتا، پاکستان بھارت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا اور کشمیریوں کی سیاسی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔