شمالی وزیرستان جاسوس طیارے کے حملے میں 4 افراد جاں بحق 6 زخمی
پولیٹکل ایجنٹ کی جانب سے ایجنسی میں صبح 6 بجے سے غیرمعینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
KARACHI:
امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے تبی خیل میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجےمیں گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیٹکل ایجنٹ کی جانب سے ایجنسی میں صبح 6 بجے سے غیرمعینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔