الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا نوٹس نہ لینے پرافسوس ہے پرویزالٰہی
ہمارے دور میں شروع کی گئی ایمبولینس سروس کی کامیابی پر بہت خوشی ہے۔
مسلم لیگ ق کے رہنما اور نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران دھاندلی کا نوٹس نہ لینے پر افسوس ہے۔
سمندری میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں ترقی کا عمل ایک ضلع تک محدود نہیں رکھا بلکہ پورے پنجاب میں ترقیاتی کام کرائے اور اسی وجہ سے آج عوام کی آنکھوں میں ان کے لئے پیار اور محبت نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں شروع کی گئی ایمبولینس سروس کامیابی کی منازل طے کررہی ہے جس پر بہت خوشی ہوتی ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کاکہناتھا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، گزشتہ دنوں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پنجاب حکومت نے دھاندلیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ اسلحے کی بے دریغ نمائش اور فائرنگ کرکے ن لیگ کے کارکنوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں لیکن الیکشن کمیشن نے ان دھاندلیوں کا نوٹس نہیں لیا جس پر انہیں افسوس ہے۔