بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان نےسری لنکا کو شکست دے دی

انیق جاوید مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کی جانب سے دئیے گئے 149 رنز کا ہدف باآسانی پورا کرلیا۔ فوٹو: فائل

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نےسری لنکا کو شکست دے دی جبکہ میچ میں کپتان ذیشان عباسی مکمل صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے کھیل نہیں پائے۔



بھارتی ریاست بنگلور میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کی جانب سے دئیے گئے 149 رنز کا ہدف باآسانی پورا کرلیا۔


محمد ظفر نے 52 جبکہ علی مرتضی نے 49 رنزرنزبنائے۔ انیق جاوید مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان اب اپنا آخری گروپ میچ کل دوپہرایک بجے نیپال کے خلاف کھیلے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story