آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ بالنگ میں سعید اجمل اورمحمد حفیظ سرفہرست

ون ڈے رینکنگ کے مطابق انگلینڈ پہلے نمبر پر جبکہ جنوبی افریقا دوسرے نمبر پرجبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔

ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بلے باز پہلے دس کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت پاکستان کے سعید اجمل اور محمد حفیظ بالنگ کے شعبے میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔



آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق انگلینڈ پہلے نمبر پر جبکہ جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں بھارت اور آسٹریلیا بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ سری لنکا پانچویں اور پاکستان کا چھٹا نمبر ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کا ساتواں اور آٹھواں نمبر ہے۔


آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ پہلے جبکہ ویراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز پہلے دس کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں تاہم عمراکمل عالمی درجہ بندی میں13ویں نمبر پر موجود ہیں۔


ون ڈے کرکٹ کے بہترین بالرز کی درجہ بندی میں پاکستانی بالرز سر فہرست ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کے بہترین بالرز کی فہرست میں جادوگر اسپنر سعید اجمل پہلے جبکہ محمد حفیظ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ شاہد خان آفریدی 21ویں نمبر پر ہیں۔

Load Next Story