قومی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان بیماری کے باعث اسپتال میں داخل
یونس خان 13 اکتوبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے
پاکستان کے معروف ٹیسٹ کرکٹر یونس خان طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کے اہم ستون اور سابق کپتان یونس خان علیل ہوگئے ہیں، انہیں بخار اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق یونس خان کے خون میں پلیٹی لیٹس کی کمی ہے اور انہیں چند روز آرام کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر طبعیت کی خرابی کے باعث آج لاہورمیں قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون بننے کی تقریب میں بھی شرکت بھی نہیں کرسکے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 13 اکتوبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہورہی ہے جس میں یونس خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔