ندیم نصرت نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی سمیت تمام شعبے تحلیل کردیئے

اخلاقی جرات کا تقاضہ ہے کہ ارکان پارلیمنٹ استعفیٰ دیں اور استعفے نہ دینے والوں سے کارکنان تعلق ختم کردیں، ندیم نصرت

اخلاقی جرات کا تقاضہ ہے کہ ارکان پارلیمنٹ استعفیٰ دیں اور استعفے نہ دینے والوں سے کارکنان تعلق ختم کردیں، ندیم نصرت، فوٹو؛ فائل

ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی اور پارٹی تنظیمی ڈھانچے سمیت تمام شعبہ جات تحلیل کردیئے جب کہ ان کا کہنا ہےکہ اخلاقی جرات کا تقاضہ ہے کہ ارکان پارلیمنٹ استعفیٰ دیں۔

ایم کیوایم لندن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی اور پارٹی تنظیمی ڈھانچے سمیت تمام شعبہ جات تحلیل کردیئے گئے ہیں جو نئے سرے سے تشکیل دیئے جائیں گے، نئی رابطہ کمیٹی اور تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کے اختیارات ندیم نصرت کو تفویض کردیئے گئے ہیں جب کہ متحدہ قائد نے فیصلوں کی توثیق بھی کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مصطفیٰ عزیز آبادی، ندیم نصرت اور واسع جلیل رابطہ کمیٹی سے فارغ


اعلامیہ کے مطابق ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیوایم قائد کے خلاف آرٹیکل 6 کا مطالبہ شرمناک ہے، چند ارکان تحریک بچانے کے نام پر وہ اقدام کررہے ہیں جو تحریک کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو ختم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، ایم کیوایم ایک ہی ہے، ایک تھی اور ایک ہی رہے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور

ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ اخلاقی جرات و شرافت کا تقاضہ ہے کہ ارکان پارلیمنٹ استعفیٰ دے کر ذاتی حیثیت میں الیکشن لڑیں اور جو ارکان پارلیمنٹ استعفے نہیں دیتے کارکنان اور ہمدرد ان سے تعلق ختم کردیں۔

Load Next Story