اکشے کی رواں سال کامیاب فلموں کی ہیٹ ٹرک مکمل

فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ’’کھلاڑی 786‘‘ بھی سو کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

اکشے کمار کی رواں بر ریلیز ہونے والی چار میں سے 3 فلمیں ہٹ ہوئیں۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اسٹار اکشے کمار سال رواں میں لگاتار تیسری ہٹ فلم دینے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اکشے کمار المعروف کھلاڑی کی گذشتہ دنوں ہوم پروڈکشن ''کھلاڑی 786'' پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہوئی جسے پاکستان میں ''کھلاڑی'' کے نام سے سنسر سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔




اس میں اکشے کمار کے علاوہ آسن ' متھن چکرورتی' راج ببر'ہمیش ریشمیا' پاریش راول' جونی لیور' مکیش رشی سمیت دیگر نامور اسٹارز کام کر رہے ہیں۔ اس فلم کے رائٹر اورمیوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا ہیں جو اداکاری کے علاوہ اکشے کمار کے ساتھ معاون پروڈیوسر بھی ہیں۔ مذکورہ فلم نمائش کے پہلے روز سے ہی فلم بینوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے جس میں آئٹم سانگ ''بلما'' کے ساتھ تمام گانے پسند کیے جارہے ہیں۔

اکشے کمار کی سال رواں میں ریلیز ہونے والی یہ چوتھی فلم تھی جن میں سے ''راوڈی راٹھور'' ' ''ہائوس فل ٹو'' سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوئیں جب کہ تیسری فلم ''او مائی گاڈ'' کا بزنس درمیانے درجے رہا تھا۔''کھلاڑی 786'' کے ابتدائی بزنس سے فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ یہ بھی سو کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story