مشہور بھارتی ڈرامہ ’’تارک مہتاکا الٹا چشمہ‘‘ تنازع کا شکار
سکھ مذہب میں بت پرستی ممنوع ہے لیکن ڈرامے کے مناظر میں گولڈن ٹیمپل میں مورتی کو رکھنے کے مناظر دکھائے گئے۔
بھارت کا مشہور ڈرامہ سیریل ''تارک مہتا کا الٹا چشمہ'' سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر تنازع کا شکار ہوگیا ہے۔
بھارت کا کامیڈی ڈرامہ سیریل''تارک مہتا کا الٹا چشمہ'' اپنی مقبولیت کے باعث دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے جب کہ ڈرامہ سیریل کی 2 ہزار سے زائد قسطیں ٹیلی کاسٹ ہوچکی ہیں لیکن اب مشہور ڈرامہ سیریل بھی تنازع میں پھنس چکی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب میں سکھوں نے ڈرامہ سیریل ''تارک مہتا کا الٹا چشمہ''میں مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام عائد کیا ہے جب کہ سکھوں کے مذہبی مقام گردوارہ کمیٹی نے چینل انتظامیہ اور ڈرامے کے ہدایتکار کو خط لکھ کر ڈرامے سے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے مناظر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ایسا نہ ہونے پر قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
خط کے مطابق سکھ مذہب میں بت پرستی ممنوع ہے لیکن ڈرامے کے مناظر میں گولڈن ٹیمپل کمپلیکس میں مورتی کو رکھنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں جس سے دنیا بھر میں رہنے والے سکھوں کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچی ہے لہٰذا ڈرامے سے ایسے تمام مناظر کو ہٹا دیا جائے۔