ایڈن گارڈنز میں انگلینڈ کی 35 برس بعد ٹیسٹ فتح
بھارت 7وکٹ سے شکست کے ساتھ سیریز میں 1-2کے خسارے میں چلاگیا
انگلینڈ نے ایڈن گارڈنز میں 35 برس بعد پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کرلی، مہمان ٹیم کو بھارت کی کہانی ختم کرنے میں آخری روز صرف 55 منٹ لگے۔
جلد بازی میں انگلش ٹیم نے 41 رنز کا معمولی ہدف حاصل کرنے میں تین وکٹیں گنوادیں، 7 وکٹوں کی کامیابی سے سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی، ایشون نے دو وکٹیں لیں، اس سے قبل بھارتی ٹیم دوسری باری میں 247 رنز پر آئوٹ ہوئی، روی چندرن ایشون 91 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز حسب توقع صبح میں ہی بھارت کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی مگر ان 55 منٹ میں بھرپور ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔ یہ انگلینڈ کی کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر 35 برس بعد پہلی کامیابی ہے اس سے قبل ٹونی گریگ کی قیادت میں انگلش ٹیم نے 1977 میں یہاں پر 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔
دوسری جانب یہ بھارت کی ایڈن گارڈنز پر 1999 میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلی ٹیسٹ ناکامی ہے۔ انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز کا آغاز تین اوورز پرانی گیند سے کیا، ایشون نے ابتدائی اوور کی چار گیندوں پر سنگل رن نہیں لیا مگر پھر اسٹیون فن کو آخری دو گیندوں پر چوکے جڑدیے، اگلے اوور میں جیمز اینڈرسن نے پراگیان اوجھا (3) کو بولڈ کرکے بھارتی مزاحمت کا خاتمہ کردیا، ایشون نے ناٹ آئوٹ 91 رنز بنانے کے ساتھ اوجھاکی شراکت میں آخری وکٹ کیلیے 50 رنز جوڑے۔جیمز اینڈرسن اور اسٹیون فن دونوں نے 3، 3 اور سوان نے دو وکٹیں لیں۔
انگلش ٹیم اپنے سامنے 41 رنز کا ہدف دیکھ کر سہل پسندی کا شکار ہوگئی اور جلد بازی میں صرف 8 رنز پر تین وکٹیں کھودیں۔ پہلے ہی اوور میں الیسٹرکک(1) ایشون کی ٹرننگ ڈلیوری کو ہٹ کرنے کی کوشش میں اسٹمپ ہوگئے اوجھا نے اپنے دوسرے اوور میں جوناتھن ٹروٹ (3) کو ایل بی ڈبلیو کیا، کیون پیٹرسن بغیر کوئی رن بنائے ایشون کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ ہوئے، بیل نے 28 اورنک کامپٹن بھی 9 رنز ناٹ آئوٹ نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔