نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی 318 رنز پر بساط لپیٹ دی

مرالی وجے 65 اور چتشور پجارا 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

مرالی وجے 65 اور چتشور پجارا 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں بھارت کی پوری ٹیم 318 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔


کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 318 رنز ہی بنا سکی۔ مرالی وجے 65 اور چتشور پجارا 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ لوکیش راہل 32، ایشون40، اجنکایا ریہانے 18، کپتان ویرات کوہلی صرف 9 اور روہت شرما 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، روندرا جدیجا 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے 3،3 جب کہ نیل واگنر نے 2، مارک کریگ اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story