راہداری منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی قسمت بدل جائے گی شہبازشریف
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پر رفتار اور معیار کے ساتھ کام ہو رہا ہے، یوبورن
ISLAMABAD:
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے جب کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی قسمت بدل جائے گی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل یوبورن نے ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں چین کا بے مثال ساتھ قابل تعریف ہے، اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے جب کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی قسمت بدل جائے گی۔
دوسری جانب چین کے قونصل جنرل یوبورن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں سی پیک سے منسلک منصوبوں پر رفتار اور معیار کے ساتھ کام ہورہا ہے اور امید ہے کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں گے۔