ڈیرن سیمی ناکامی کے باوجودگیل کی حمایت پر کمربستہ
اسٹار بیٹسمین کسی بھی وقت بھرپور کم بیک کرسکتے ہیں، کسی پر الزام نہیں دھرسکتا
ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز میں ناکام رہنے والے اسٹار بیٹسمین کرس گیل کی حمایت پر کمربستہ ہیں۔
ٹائیگرز کے ہاتھوں سیریز میں 2-3 سے ناکامی کے باوجود وہ اوپنر کو کوئی الزام دینے کے موڈ میں نظر نہیں آتے، دنیا بھر میں محدود اوورز کے بہترین کھلاڑی خیال کیے جانے والے لیفٹ ہینڈر کرس گیل بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے پانچ میچز میں مجموعی طور پر 72رنز ہی اپنے نام جوڑ پائے ہیں، سیمی کا کہنا ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس کسی ایک پلیئر کے گرد نہیں گھومتی، میں چاہتا ہوں کہ میری ٹیم کے تمام پلیئرز پرفارم کریں، معاملات ہمیشہ ایسے نہیں رہتے جیسا آپ انھیں دیکھنا چاہتے ہیں، بلاشبہ کرس گیل بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور مجھے معلوم ہے وہ کسی بھی وقت بھرپور انداز میں واپس آسکتے ہیں، کریبیئن قائد نے بنگلہ دیشی بولرز کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھیں اس جیت کا کریڈٹ ملنا چاہیے،واقعی انھوں نے پوری سیریز میں عمدہ بولنگ کی، وہ اپنے منصوبے کے مطابق بولنگ کرے میں کامیاب رہے۔
ٹیم کسی ایک پلیئر کے گرد نہیں گھومتی بلکہ یہ کامیابی کا حصول اجتماعی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ میں کسی فرد کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا، میں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ کرکٹ ٹیم اسپورٹ ہے، مہمان کپتان نے کہا کہ دو ٹیموں کے درمیان فرق یہ ہے کہ ہم ہارگئے، ہم اپنی بہترین کرکٹ ان مقابلوں میں پیش نہیں کرپائے لیکن ہم سیریز جیتنے کی پوزیشن میں ضرور رہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف پوری سیریز میں ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن جدوجہد کرتی دکھائی دی، اگرچہ اختتامی ون ڈے میں کیرون پولارڈ نے 85 اور ڈیرن براوو نے 51 کی اننگز کھیلیں اور کیمار روئچ نے 5وکٹوں کی پرفارمنس بھی پیش کی لیکن ان کی یہ تمام کاوشیں ٹیم کو سیریز میں فتح دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئیں۔