مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلر سمیت5ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد
گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھی اسحاق اور فرید کے کہنے پر قتل کیا کرتا ہے اور وہ اجرتی قاتل ہے۔
سی آئی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی انویسی گیشن پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ٹار گٹ کلر محمد یٰسین کو گرفتار کر کے ایک کلاشنکوف برآمد کر لی۔
ایس پی سی آئی ڈی انویسٹی گیشن مظہر مشوانی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر محمد یاسین نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زمان ٹائون تھا نے کی حدود میں 2 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا ہے، گرفتار ملزم نے سی آئی ڈی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھی اسحاق اور فرید کے کہنے پر قتل کیا کرتا ہے اور وہ اجرتی قاتل ہے۔
سی آئی ڈی پولیس نے شہر کے دیگر علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں4 ملزمان شاہ نواز ولد اللہ بخش ، محمد صدیق ولد عبدالستار ، محمد آصف عرف چونا ولد نظام الدین اور محمد ظفر خان عرف فیصل عرف مینڈک ولد رانا محد سعید کو گرفتار کر کے3 ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کرلی ہیں، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم ظفر خان عرف فیصل عرف مینڈک لانڈھی اور تھانہ عوامی کالونی کے6 اور ڈیفنس اور شریف آباد میں درج متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔