بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلیے اُڑی حملے کا الزام لگایا چوہدری نثار

حملے کے بھارت کے پاس خود ثبوت نہیں تو پاکستان کیا کارروائی کرے گا، وفاقی وزیر داخلہ

حملے کے بھارت کے پاس خود ثبوت نہیں تو پاکستان کیا کارروائی کرے گا، وفاقی وزیر داخلہ، فوٹو؛ فائل

NEW YORK:
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اُڑی حملے کا الزام لگایا جب کہ حملے کے بھارت کے پاس خود ثبوت نہیں تو پاکستان کیا کارروائی کرے گا۔



اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ 90 کے دہائی سے اندھیر نگری مچی ہوئی تھی، ہم نے گزشتہ 2 سال سے جعلی شناختی کارڈ سمیت پاسپورٹس پر بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 50 ہزار شناختی کارڈز بلاک اور سفارتی اور آفیشلرزکے 2 ہزاز سے زائد پاسپورٹ منسوخ کیے جب کہ 2 ہزار سے زیادہ غیرملکیوں نے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے پاسپورٹ واپس کیے تاہم بدقسمتی کی بات ہے آفیشل پاسپورٹ انسانی اسمگلنگ میں بھی استعمال ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے والے 18 لوگوں کے خلاف کارروائی چل رہی ہے، انہوں نے پیسے لےکر ملکی پاسپورٹ جاری کرکے ریاست سے غداری کی جو ہرگرز برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ آیندہ 3،2 مہینوں میں نادرا میں کریک ڈاؤن کریں گے۔




بھارت کی جانب سے الزام تراشی کے سوال پر وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اڑی حملہ جاری تھا کہ بھارت نے الزام پاکستان پر لگانا شروع کردیئے اور بھارت خود طے نہیں کرسکا کہ حملہ کہاں اور کیسے ہوا جب کہ بھارت کے پاس خود ثبوت نہیں تو پاکستان کیا کارروائی کرے گا اور اب پاکستان کو نہیں بلکہ بھارت کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے الزام لگایا جب کہ واقعے کی نہ صرف انکوائری ہونی چاہیے بلکہ جو ملوث ہوا سزا ملنی چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے اچھی روایات قائم کی ہیں جب کہ موٹروے پولیس اہلکاروں کا واقعہ جی ایچ کیو کے لیے ٹیسٹ کیس ہے، واقعے پر جے آئی ٹی کام کر رہی ہے، امید ہے اس معاملے میں بھی اچھی روایات قائم کی جائیں گی۔



چوہدری نثار نے کہا کہ فاروق ستار نے پارٹی کے بارے میں جرات مندانہ فیصلے کیے لیکن بات صرف ایک پارٹی کی نہیں ،اردو زبان والوں کی ہے جب کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا بانی متحدہ کے خلاف ان کی اپنی پارٹی کھڑی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف اٹھنے والوں کو موقع دینا چاہیے۔ براہمداغ بگٹی کو بھارت میں سیاسی پناہ دینے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی سے متعلق انٹرپول کوریفرنس بھیجیں گے۔

Load Next Story