چھوٹے تاجروں کا صوبائی اتحاد بن گیاجلد فعال ہوجائیگا
جمیل احمد پراچہ کو سندھ تاجر اتحاد کا متفقہ چیئرمین منتخب کیا گیا ہے
ISLAMABAD:
چھوٹے تاجروں کا صوبائی اتحاد بن گیا ہے جو جلد فعال ہوجائے گا، جمیل احمد پراچہ کو سندھ تاجر اتحاد کا متفقہ چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی تاجر اتحاد کے وائس چیئرمین اور اولڈ سٹی ایریا ٹریڈرز الائنس کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ کو سندھ تاجر اتحاد کا متفقہ چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، اتحاد میں کراچی کے تمام بڑے بازاروں کے الائنس اور سندھ کے بعض شہروں کی تاجر انجمنیں شامل ہوچکی ہیں۔
ہفتے کے روز سندھ تاجر اتحاد کا افتتاحی اجلاس خالق دینا ہال میں منعقد ہوگا جس میں اتحاد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا جس کے بعد سندھ بھر میں رابطہ مہم شروع کردی جائیگی،سندھ تاجر اتحاد کا وفد جلد ہی سندھ میں اہم سرکاری شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی آغاز کرے گا جن میں تاجروں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کراچی سمیت سندھ بھر کی تجارت کو بحال کرنے کے لیے حکومت اور تاجروں کے اشتراک کو بڑھاتے ہوئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔