صحت مند بچے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں ڈاکٹر سیف الرحمن

ڈی سی سینٹرل کی اجلاس کی صدارت،ٹا ؤن ایڈ منسٹر یٹر محمد طحہٰ کی شرکت

ایڈ منسٹر یٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کے پو لیو کی ٹیموں کے سا تھ بھر پور تعا ون کریں. فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا ہے کہ صحت مند بچے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں، صحت مند معاشرے کے قیام کیلیے پولیوجیسے موذی امراض کاخاتمہ ضروری ہے۔


آئندہ آنے والی نسلوں کوپولیوجیسی مہلک بیماری سے بچانے کیلیے اقدامات کرنے ہوں گے، ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنرسینٹرل ڈاکٹرسیف الرحمن نے لیا قت آباد ٹائون میں پولیوکی ٹر یننگ کے سلسلے میں منعقدکیے جا نے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیااس مو قع پرآئی اینڈ سی خالد ریاض صدیقی، یو سی میڈ یکل آ فیسرز،ایریا انچارجز ،لیڈی ہیلتھ ڈاکٹرز ودیگر بھی موجود تھے،ٹا ؤن ایڈ منسٹر یٹر سید محمد طحہٰ اورٹا ؤن ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر عزیز بلوچ نے بھی ٹر یننگ کے شرکا سے خطا ب کیا،اجلاس کے شرکا کو بتا یا گیا کہ انسدادپولیو مہم 17دسمبر سے شروع ہو گی اور 20دسمبرتک جا ری رہے گی۔

ایڈ منسٹر یٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کے پو لیو کی ٹیموں کے سا تھ بھر پور تعا ون کریں اور اپنے بچوں کو پو لیو کے قطرے ضرور پلوائیں تا کہ اس مہلک بیما ری سے بچا جا سکے،ایڈ منسٹر یٹر سید محمد طحہٰ نے پو لیو مہم میں شریک تمام محکموں اور این جی اوز سے تعلق رکھنے والی خواتین اور علمائے اکرام کو سراہا۔
Load Next Story