پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات کا حل سفارتکاری سے نکالیں امریکا
دنیا بھر میں جہاں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس
ISLAMABAD:
امریکا نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے مسائل کا حل تشدد کے بجائے سفارتکاری کے ذریعے نکالیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات کا حل تشدد کے بجائے سفارتکاری سے نکالیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران اس سلسلے میں اہم پیش رفت بھی سامنے آئی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک ایسی پیش رفت جاری رکھیں گے جس سے خطے میں استحکام آئے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کو سیکیورٹی معاملات میں ایکدوسرے سے تعاون کرنا چاہیئے
ترجمان وائٹ ہاوس نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اڑی حملے کی براہ راست مذمت سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھرمیں جہاں دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں۔ موجودہ صورت حال مں پاکستان اور بھارت کے وائٹ ہاؤس سے رابطے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یا نئی دلی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، اس حوالے سے مزید وضاحت کے لئے محکمہ خارجہ سے پوچھا جائے۔