متحدہ سوشل فورم میں نمایاں شخصیات نے شمولیت اختیار کرلی
الطاف حسین کے فکر وفلسفے سے انکارکرنے والے آج خوداس پر عمل کررہے ہیں
مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والی 40 نمایاں شخصیات نے متحدہ سوشل فورم میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔
مقامی کلب میں ایک تقریب کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شعیب الرحمان،اصغر علی شاہ،محمد فاروق خان،اے ڈی اوایجوکیشن سعیدالرحمان،ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹرعابد علی شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ ڈی اے ظہیر اقبال،بزنس مین مسعود اختر،مظہر عباس مرزا،بلڈر عبدالرؤف سمیت40ممتازشخصیات نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے فکروفلسفے کی حمایت کرتے ہوئے متحدہ سوشل فورم میں شمولیت اختیار کی،تقریب شمولیت سے سوشل فورم کے انچارج و وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی لونگ خان چنہ،مرکزی کمیٹی کے رکن غلام رسول سموں،یوسف منیرشیخ،پیرغلام مددسرہندی، ایم پی اے اکرم عادل سمیت دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے فکر وفلسفے سے انکارکرنے والے آج خود ہمارے قائد کے فکر وفلسفے پر عمل کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ الطاف حسین کی سیاسی بصیرت اورحب الوطنی کی مثال نہیں ملتی، انھوںنے سالوں قبل کراچی میں طالبانائزیشن کی نشاندہی کی لیکن کسی نے ان کی بات پر کوئی توجہ نہیں دی اور آج حکومتی اداروں سمیت سیاسی جماعتیں اس بات کو تسلیم کررہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ قائدتحریک کے وژن کو آج پوری دنیا نے تسلیم کرلیا ہے اوراب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب پاکستان کے 98 فیصد غریب ومحکوم اور مظلوم عوام اپنی قسمت کے خود فیصلے کریں گے۔تقریب شمولیت میں سندھ تنظیمی کمیٹی کی رکن رعنا صدیقی،متحدہ سوشل فورم کی مرکزی کمیٹی کے رکن سابق ایم این اے دیوداس،میر عبدالجبار میرجت، شہزاد راہی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔