مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید نوجوان پاکستانی پرچم میں سپرد خاک
وسیم احمد لون کی نمازجنازہ میں ہزاروں افرادنےشرکت کی جبکہ اس دوران پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کےنعرے لگائےگئے
گزشتہ روز بارہ مولا میں بھارتی فوج کی بے رحمانہ فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 22 سالہ نوجوان وسیم احمد لون کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کر دیا گیا، کرفیو کے باوجود وسیم احمد لون کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور عوام نے پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام بارہ مولا میں رفیع آباد کے ندیہل نامی علاقے میں چاول کے کھیتوں میں کام کرنے والے لوگوں پر وہاں سے گزرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے بلا اشتعال فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں وسیم احمد لون سمیت خاتون بھی زخمی ہوئیں تاہم وسیم احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 جولائی کو بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں حالات کشیدہ ہیں اور کرفیو نافذ ہے جبکہ بھارتی بربریت کے نتیجے میں اب تک 107 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔