بھارتی فوج نے 16 سالہ کشمیری بچے کو بجلی کے جھٹکے دیکر شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے صبح اکھل کنگن کے 16 سالہ عمر لون کو بجلی کے جھٹکے دے کر شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے صبح اکھل کنگن کے 16 سالہ عمر لون کو بجلی کے جھٹکے دے کر شہید کردیا، فوٹو:فائل

لاہور:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج صبح اکھل کنگن کے 16 سال کے عمر لون کو بجلی کے جھٹکے دے کر شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع گندربل میں بھارتی پولیس نے عمر لون نامی 16 سالہ نوجوان کو بجلی کے شدید جھٹکے دیئے جن کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نوجوان کو بجلی کے جھٹکے کس جرم کی پاداش میں دیئے گئے۔


ٹراما اسپتال گندربل کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 16 سالہ عمر لون ولد غلام محمد لون کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ مرچکا تھا اور اس کی موت بجلی کے جھٹکوں کی وجہ سے واقع ہوئی۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ کسی صورت رُکنے میں نہیں آرہا اور عمر لون کی شہادت کے ساتھ ہی 8 جولائی 2016 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 107 ہوچکی ہے جبکہ ہزاروں کشمیری زخمی ہیں۔
Load Next Story