آئندہ الیکشن میں ہمیں دو تہائی اکثریت ملے گی نواز شریف

وقت ضائع کیے بغیر عام انتخابات کیلیے تیاری کی جائے، ضمنی انتخابات میں کامیابی عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے

موجودہ حکومت نے ملک کو بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا، وہ اقتدار کا خواب دیکھنے کے بجائے لوٹی ہوئی دولت واپس کرے۔ فوٹو : این این آئی

مسلم لیگ (ن)کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو دوتہائی اکثر یت ملے گی۔

نیا پاکستان بنانا ہے تو دن رات کام کر نا ہوگا، ارکان ایک دن بھی ضائع کیے بغیر عام انتخابات کی تیاریاں کر یں۔ ضمنی انتخابات میں کامیابی عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے ۔میرٹ پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ملک کو گھمبیر مسائل سے نکالنے کیلئے احسن اقدامات کر یں گے۔


وہ لاہور میں ضمنی انتخابات میں کا میاب ہونیوالے (ن) لیگ کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرا نے سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشر یف اور دیگر بھی موجود تھے ۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور اسکے اتحادیوں نے ملک کو بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا، وہ آئندہ اقتدار کے خواب دیکھنے کی بجائے ملک کی لوٹی دولت واپس کر یں۔ موجودہ حالات میں ملک بے پناہ مشکلات سے دوچار ہے، ہمارا منشور قومی امنگوں کے عین مطابق ہو گا۔



میاں نوازشر یف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کا میابی اصل میں (ن) لیگ اور پنجاب حکو مت کی پالیسیوں کی کا میابی اور نااہل حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفر نڈم ہے۔ ضمنی انتخابات کی طرح (ن) لیگ عام انتخابات میں بھی کلین سویپ کر یگی اور ملک کو تر قی وخوشخالی کی راہ پر گامزن کیا جا ئے گا۔ انھوں نے بتایا کہ پارٹی کے منشور کی تیاری آخری مراحل میں ہے، قوی امکان ہے کہ مسلم لیگ کے 30دسمبر کو یوم تاسیس کے موقع پر اسے عوا م کے سامنے پیش کر دیا جائے گا ۔

Recommended Stories

Load Next Story