ملک بھرمیں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 2 ہزارافراد کے اکاؤنٹس منجمد
نجی بینکوں کو 15روز قبل شیڈول 4 میں شامل مشتبہ افراد کے نام اور شناختی کارڈز کی فہرستیں فراہم کی گئی تھیں، اسٹیٹ بینک
نیکٹا کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے نجی بینکوں نے شیڈول فور میں شامل کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے 2 ہزار 21 بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔
ایکپسریس نیوز کے مطابق شیڈول 4 میں شامل 2021 افراد کے نجی اور سرکاری بینک اکاؤنٹس منجمد کردئے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نجی بینکوں کو شیڈول 4 میں شامل مشتبہ افراد کے نام اور شناختی کارڈز کی فہرستیں دی تھیں اور 15 روز قبل ہدایات جاری کی تھیں کہ شیڈول 4 میں شامل تمام کالعدم تنظیموں اوران کے سہولت کاروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئے جائیں۔
اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں قائم نجی بینکوں نے پنجاب سے 1 ہزار 443، سندھ سے 226، بلوچستان سے 193، گلگت بلتستان سے 106، آزاد کشمیر سے 26 جبکہ وفاقی دارالحکومت سے 27 افراد کے اکاؤنٹس منجمد کردئے ہیں۔