متحدہ کے دفتر پر چھاپہ دفتر خارجہ کا بیان شرمناک ہے منور حسن

صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے، بیان

فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے برطانوی پولیس کی بزنس ایڈریس پر چھاپے کے بارے میں جاری کیے گئے بیان کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دفتر خارجہ نے قاتلوں کی سرپرستی اور دفاع کرنے اور ان کے نظریات کی تشہیر کی ذمے داری کب سے سنبھال لی ہے؟


دفتر خارجہ کا کام ملک کی کسی پارٹی کا دفاع کرنا رہ گیاہے ؟ اپنے بیان میں سید منورحسن نے کہاکہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں لندن پولیس کا چھاپہ خالص نجی اور غیر سیاسی معاملہ ہے ۔اس بارے میں پاکستانی وزارت خارجہ کو بیان جاری کرنے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں تھی اس بیان سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ حکومت ایم کیو ایم کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔
Load Next Story