یمن جنگجوئوں کے حملے میں 9 فوجی ہلاک7 زخمی

حملے کے بعد لڑاکا طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانے پر گولہ باری،جانی نقصان نہیں ہوا.

حملے کے بعد لڑاکا طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانے پر گولہ باری،جانی نقصان نہیں ہوا. فوٹو: اے ایف پی

JAMSHORO:
یمن میں جنگجوئوں کے ایک حملے میں نو فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح جنگجوئوں نے فوجی گشتی پارٹی پر یہ حملہ جنوبی یمن کے شہر مآرب میں گھات لگا کرکیا۔ ملہوکین میں ایک سینئر فوجی افسر بھی شامل ہے۔


فوجیوں پر حملے کے بعد سیکیورٹی حکام نے دارالحکومت کے مشرق میں 170 کلومیٹر دور عراق آل شبوان کے مقام پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں سے گولہ باری کی۔



تاہم اس میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات نہیں ملیں ۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوج پر حملے کے بعد لڑاکا طیاروں نے عراق آل شبوان کے مقام پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولا باری کی،بمباری سے قبل مسلح جنگجوئوں نے کارروائی کر کے وسطی علاقے کے کور کمانڈر کرنل ناصر مہدی اور ان کے کئی ساتھیوں کو قتل کر دیا تھا۔
Load Next Story