پاکستان کی پہلی صحت موبائل ایپ ’’فائنڈمائی ڈاکٹر‘‘ شروع
ایپ میں ڈاکٹروں کے بارے میں مریضوں کے تاثرات کی گنجائش رکھی جائے، وزیرصحت
ISLAMABAD:
طب کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے دکھی انسانیت کی مشکلات کوکم کیا جاسکتاہے یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے شہریوں کے پاس وقت کم اور مصروفیات زیادہ ہیں ایسے میں پاکستان کی پہلی صحت موبائل ایپ فائنڈ مائی ڈاکٹر کا آغاز کرکے سعد صدیقی نے مثبت اقدام کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سندھ کے وزیرصحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے اتوارکوکلفٹن میں پاکستان کی پہلی ہیلتھ موبائل ایپ ''فائنڈ مائی ڈاکٹر'' کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ فائنڈ مائی ڈاکٹر ایپ میں ڈاکٹرز کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر کے علاج کے بعد مریضوں کے تاثرات کی بھی گنجائش رکھی جائے انھوں نے کہا کہ فائنڈ مائی ڈاکٹر ایپ انسانی خدمت کا ایک راستہ ہے اس طرح بیمار افراد کے وقت کو بچایا اور مشکلات کو کم کیا جا رہا ہے جو قابل ستائش عمل ہے۔
فائنڈ مائی ڈاکٹر ایپ کے بانی او ر چیف ایگزیکٹو سعد صدیقی نے بتایا کہ اس موبائل ایپ کے ذریعے کسی بھی شعبے کے ڈاکٹر کے بارے میں معلومات سے لے کر آن لائن فیس جمع کرائی جاسکتی ہے جبکہ دنیا بھر کے ڈاکٹروں کے ساتھ آن لائن میڈیکل رپورٹس کا تبادلہ بھی باآسانی ممکن ہے، یہ طب کے شعبے میں پاکستان کی پہلی موبائل ایپ ہے اور افتتا ح کے لیے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کے مشکور ہیں، فائنڈ مائی ڈاکٹر ایپ گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔