شریف برادران کونسا نیا پاکستان چاہتے ہیں‘پرویز الٰہی
تندوراورپیلی ٹیکسی جیسی اسکیمیں کیا’نئے پاکستان‘کا نمونہ ہیں؟جلسے سے خطاب.
نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ پنجاب میںدوائی نہیں،جان ومال محفوظ نہیں،روزگارنہیں،تعلیم نہیں، نوازشریف چوتھی بارکیساپاکستان بنانا چاہتے ہیں۔
اتنی بار وزیر اعظم اوروزیراعلیٰ رہنے کے باوجودوہ اب کونسانیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا اب تک الیکشن کمیشن نے کوئی ایکشن نہیں لیاسمندری میں جلسہ عام سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ تنور اسکیم، دانش اسکول، جنگلہ بس، آشیانہ اور کالی پیلی ٹیکسی جیسی فلاپ اسکیمیں کیاان کے ''نئے پاکستان''کا نمونہ ہیں؟۔
پرویزالٰہی نے کہاکہ ''خادم اعلیٰ''کے پاس عوام کی خدمت کیلیے کوئی وقت نہیں لیکن ہمارے کارکنوں پرجھوٹے مقدمات بنانے کے ماسٹر ہیں مگر آج بھی ہمارے کارکن چٹان کی طرح ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اب یہ سائیکل پورے پنجاب کیا پورے پاکستان میں چلے گی۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ سنی اتحادکونسل کے ساتھ ہمارا اتحادروزبروز مضبوط ہو رہاہے، اکٹھے الیکشن لڑیں گے۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر مقبول فتیانہ نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔