وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

صوبائی اسمبلی میں قانون سازی کیلیے مختلف اہم نوعیت کے بلوںکی منظوری دی جائے گی.

کابینہ کے تمام اراکین کو مقررہ وقت پر اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی. فوٹو: فائل

KARACHI:
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج 3بجے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی اسمبلی میں قانون سازی کیلیے مختلف اہم نوعیت کے بلوںکی منظوری دی جائے گی۔




جس میں بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2009 میں ترمیم، خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے اور انہیں تحفظ کی فراہمی، محکمہ ایکسائزکی جانب سے سرکاری واجبات کی وصولی میں اضافہ، بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آرڈیننس 1977 میں ترمیم، خدمات کی فراہمی پر سیلزٹیکس کے نفاذ، تعلیمی نصاب سے متعلق درسی کتب کا جائزہ، معیار تعلیم میں اضافے سے متعلق ایجوکیشن ایکٹ2011 اور لازمی تعلیم کے ایکٹ 2011 کی تیاری کے علاوہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور اور بلوچستان چائلڈ ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن بل 2011 شامل ہیں، صوبائی کابینہ کے اراکین سے مقررہ وقت پر اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کیلیے کہا گیا ہے۔
Load Next Story