حکومت نے پرامن احتجاج پر کوئی ایکشن لیا تو سخت ردعمل آئے گا عمران خان
کسی کارکن کو گرفتار کیا گیا تو خود تھانے پہنچ جاؤں گا، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں پرامن احتجاج کرنے دے تو کچھ نہیں ہوگا لیکن اگر حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو اس پر سخت ردعمل آئے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے، حکومت ہمیں پرامن احتجاج کرنے دے تو کچھ نہیں ہوگا لیکن اگر حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو اس پرسخت ری ایکشن آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 126دن کا دھرنا دیا لہذا حکومت کو اسی طرح کا موقع دیا جانا چاہیے.
عمران خان نے کہا کہ ملک میں جتنی زیادہ کرپشن ہوگی اتنی غربت ہوگی جب کہ پاناما پیپرز کیس پر سب سیاسی جماعتیں اکھٹی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کا احترام کرتے ہیں اور وہ اگر کوئی نئی پارٹی بناناچاہتے توہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
بعد ازاں لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت پانامالیکس کا معاملہ دفن کرنے کی کوشش کررہی ہے، اگر پاناما کا معاملہ دفن ہوگیا تو کرپشن کا معاملہ دفن ہوجائےگا، ملک میں کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہوچکے ہیں، نواز شریف سری لنکا سے جہاز لیکر فیتے کاٹ رہےہیں، ایک سڑک کا تین تین بار افتتاح کیا جارہاہے، ملک میں ادارے انصاف نہیں دیتے تو احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، آئین ہمیں پُرامن احتجاج کی اجازت دیتاہے، اگر ہم احتجاج نہ کریں تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے، حکومت پروپیگنڈا کررہی ہے اور ہم پر الزام لگایا جارہاہےکہ ہم ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔