موریطانیہ میں حق مہر میں 10لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھنے کا مطالبہ

حق مہر میں درود شریف پڑھنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے

حق مہر میں درود شریف پڑھنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے،فوٹو:فائل

ISLAMABAD/KARACHI:
افریقی ملک موریطانیہ میں ایک شہری نے اپنی بیٹی کے نکاح میں دولہے سے تقاضا کیا کہ وہ اس کی بیٹی کو حق مہر میں رقم یا جائیداد دینے کے بجائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر 10 لاکھ مرتبہ درود بھیجے۔

العربیہ نیوز کے مطابق دولہا ایک پڑھا لکھا اوراعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہے تاہم بے روزگاری کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے سسر نے اس سے حق مہر میں درود شریف پڑھنے کا مطالبہ کیا۔ دولہے نے یہ انوکھا حق مہر ادا بھی کردیا ہے جب کہ اس کے سسر یعنی دلہن کے والد کا مطالبہ ہے کہ اس حق مہر کو نکاح فارم میں بھی درج کیا جائے۔


حق مہر میں درود شریف پڑھنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس عمل کی حمایت اور مخالفت میں اپنا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حق مہر ا یک اسلامی اصطلاح ہے جو شادی کے وقت مرد کی طرف سے عورت کے لئے مخصوص کی جاتی ہے اور شریعت میں مہر کو نکاح کا ایک لازمی جزو قرار دیا گیا ہے۔
Load Next Story