آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں احتساب کمیشن کا بل ایجنڈے میں شامل نہیں
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجےشروع ہوگا، نئے احتساب کمیشن کے قیام سے متعلق بل کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ذرائع کےمطابق اجلاس میں جووینائل جسٹس سسٹم بل اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ترمیمی بل 2012 شامل کئے گئے ہیں۔
دہری شہریت سے متعلق ترمیمی بل کو سینٹ کے بدھ سے شروع ہونےوالے اجلاس میں پیش کئےجانےکا امکان ہے تاہم قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے لئے ارکان کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنےمیں حکومت کومشکلات کا سامنا ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔