ملالہ یوسف زئی کے والد اقوام متحدہ کے خصوصی مشیربرائے عالمی تعلیم مقرر
ضیا الدین یوسف زئی اقوام متحدہ کے تعلیم کے فروغ کے پروگرام میں میرے خصوصی مشیر ہوں گے،گورڈن براؤن
ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاالدین یوسف زئی کواقوام متحدہ کا خصوصی مشیربرائے عالمی تعلیم مقرر کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے تعلیم گورڈن براؤن نے اعلان کیا ہے کہ ضیا الدین یوسف زئی اقوام متحدہ کے تعلیم کے فروغ کے پروگرام میں ان کے خصوصی مشیر ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ ملالہ کی خواہش ہے کہ صحت یاب ہو کر وہ بھی دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے جاری منصوبےمیں شرکت کریں ۔
گورڈن براؤن کے مطابق آئندہ سال 12 جولائی کو ملالہ کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کی آگہی کے لئے ریلیاں نکالی جائیں گئیں ۔